Live Updates

آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کے لئے ووٹر فہرستیں نادرا کے ریکارڈ کے مطابق بننی چاہئیں، عمران خان

جمعرات 3 مارچ 2016 18:32

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے ووٹر فہرستیں نادرا کے ریکارڈ کے مطابق بننی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ڈیڑھ گھنٹے تفصیلی ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین،حامد ناصر چٹھہ اور کشمیر پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر ظفر انور بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کوٹلی جلسے کی کامیابی پر کشمیر پی ٹی آئی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام اب کشمیر پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے ہیں ۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عمران خان کو آزاد کشمیر میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات