مصطفی کمال کیلئے یہی کہوں گا کہ، اگر اپنے مرکز سے دور نکل جاو گے، تو خاک ہو جاو گے، افسانوں میں ڈھل جاو گے: رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 مارچ 2016 20:10

مصطفی کمال کیلئے یہی کہوں گا کہ، اگر اپنے مرکز سے دور نکل جاو گے، تو ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مارچ 2016ء) رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال کیلئے یہی کہوں گا کہ، اگر اپنے مرکز سے دور نکل جاو گے، تو خاک ہو جاو گے، افسانوں میں ڈھل جاو گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور سینیٹر مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان قائد پر غیر متزلزل اعتماد رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال کیلئے یہی کہوں گا کہ، اگر اپنے مرکز سے دور نکل جاو گے، تو خاک ہو جاو گے، افسانوں میں ڈھل جاو گے۔ اپنی مٹی پے چلنا سیکھو، سنگ مرمر پر چلو گے تو پھسل جاو گے۔ مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور شر انگیز ہیں۔ ایسے الزامات لگانے والا نہ ایم کیو ایم کا مخلص ہو سکتا ہے نہ ہی مظلوم عوام کا مخلص۔ ایم کیو ایم کیخلاف پھر سے سازش کی جا رہی ہے۔ اس سازش کا مقصد مائنس الطاف حسین ہے۔ تاہم ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ایم کیو ایم کیخلاف ساشیں ناکام ہوں گی۔