ایم کیو ایم نے مصطفی کمال اور انیس قائم خاکوانی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 مارچ 2016 21:05

ایم کیو ایم نے مصطفی کمال اور انیس قائم خاکوانی کی پارٹی رکنیت ختم کر ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مصطفی کمال اور انیس قائم خاکوانی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے دونوں سابق رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے الزامات شروع سے ہی لگتے آرہے ہیں،جھوٹے آنسو بہانے پر آسکر اس کے ڈائریکٹر کو دیا جائے فلم کا ٹریلر چلنے سے پہلے ہی فلم فلاپ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے مصطفی کمال سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا دیا ہوا گھر کہاں گیا اس کی رقم کہاں ہے اگر ضمیر جاگا ہی ہے تو پارٹی کا دیا گھر تو واپس کر دیتے۔19مئی 2013کوجوتے تمہاری حرکتوں کی وجہ سے پڑے تھے۔ایم کے قائد کارکنوں کی خاطر داری نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی سے ناراض ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جس کو کراچی کا ناظم بنایا اس نے آج اپنا شر دکھا دیا۔