حکومت نے عوام کوپیٹرولئیم مصنوعات اور بجلی میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیدیا ہے، انجینئر خرم دستگیر خان

تاجروں اورمینوفیکچرر کا فرض ہے یہ ریلیف عوام تک پہنچائیں ، پیٹرولئیم مصنوعات میں بڑی کمی کی گئی ہے ،قیمتیں دس سال پرانی سطح پر پہنچ گئی ہیں اور خطے میں کم ترین ہیں،وفاقی وزیر

جمعرات 3 مارچ 2016 22:26

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کوپیٹرولئیم مصنوعات اور بجلی میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے دیا ہے، اب تاجروں اورمینوفیکچرر کا فرض ہے کہ یہ ریلیف عوام تک پہنچائیں ، پیٹرولئیم مصنوعات میں بڑی کمی کی گئی ہے جس سے قیمتیں دس سال پرانی سطح پر پہنچ گئی ہیں اور خطے میں کم ترین ہیں،وفاقی وزیر نے جمعرات کو وزارت تجار ت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرلئیم کی قیمت میں8 روپے48پیسے فی لیٹر اور بجلی کی قیمتوں میں4 روپے11 پیسے فی یونٹ ریلیف کے بعد عوام پر براہ راست سرکاری محصولات میں ریکارڈ کمی کی گئی ہے ، ایندھن کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے اب پرائیویٹ سیکٹر یہ ریلیف عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں مہنگائی میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے اور حالیہ ریلیف کے بعدپرائیویٹ سیکٹر کے پاس قیمتیں کم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ رائے عامہ کے مطابق عوام کے تین بڑے مسائل مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ہیں ، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے ان تینوں معاملات میں حیرت انگیز کمی حاصل کی ہے ، آج پاکستان کے عوام پہلے سے زیادہ پرامن فضا میں سانس لے رہے ہیں اور دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی جیسے ناسور تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم کی معاشی قیادت میں جو منصوبہ بندی کی گئی ہے اس کے تحت عوام کومعاشی سطح پر مزید بہتری نظر آئے گی اوراس کے ثمرات پاکستان کے ہر صوبے میں تمام پاکستانیوں تک پہنچیں گے

متعلقہ عنوان :