لوک ورثہ میں افغان مہاجرین کی بنائی گئی ہینڈی کرافٹس کی نمائش شروع ہو گئی

جمعرات 3 مارچ 2016 22:28

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) لوک ورثہ میں افغان مہاجرین کی بنائی گئی ہینڈی کرافٹس کی نمائش شروع ہو گئی۔ نمائش میں افغان مہاجرین کی بنائی گئی شرٹس، میٹس، بیڈ شیٹس، تصاویروں کے فریم اور دیگر مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے نمائش میں افغانی مہاجرین کی بنائی گئی دستکاریوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس سے مہاجرین کی آمدنی میں بھی اضافہ کے امکانات روشن ہیں۔

لوک ورثہ (آج) جمعہ سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مختلف پروگرامز اور سرگرمیاں شروع کرے گا۔ اس دن کی مناسبت سے سیمینارز اور سمپوزیم کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ خواتین کے مسائل کم کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے شہریوں میں شعور اور آگاہی اجاگر کی جا سکے۔ لوک ورثہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔