5سالہ بچی کی پراسرار بیماری کو معمہ 6 ماہ بعد حل ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 مارچ 2016 04:20

5سالہ بچی کی پراسرار بیماری کو معمہ 6 ماہ بعد حل ہوگیا

ہیمٹ، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 5 سالہ بچی کوہروقت ناک بہنے کی بیماری لاحق ہو گئی تھی۔6ماہ کے بعد آخر پتہ چل ہی گیا کہ یہ بیماری ایک ڈیڑھ انچ کی سیفٹی پن کی وجہ سے تھی، جو بچی نےاپنی ناک میں ڈال لی تھی۔
کیٹلن پاؤل کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی 5سالہ بیٹی کھلوے رسل کو ناک کان گلے کے تین ڈاکٹروں کودکھایا مگر سب نے اسے اینٹی بایوٹک ادویات دے دی، جس کے بعد بھی بیماری ٹھیک نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

کیٹلن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو دانتوں کے ایک ڈاکٹر کے پاس بھی لے گئی کہ شاید ایسا دانتوں کی وجہ سے ہو مگر اس کی بیٹی کی بیماری نہ گئی اور اس کی ناک سے سبز مواد بہتا رہا۔
6ماہ کے بعد ایک دن بچی کے ماموں نےا سے کئی بار ناک صاف کرنے کا کہا تو بچی کے ناک سے ایک سیفٹی پن باہر نکل آئی۔
بچی کا کہنا ہے کہ وہ اس سیفٹی پن سے گھر بنا رہی تھی کہ اس نے اسے اپنی ناک میں ڈال لیا، وہ دیکھنا چاہتی تھی کہ یہ کتنی اندر جاتی ہے ۔

سیفٹی پن ناک میں رہ گئی بچی کھیل میں لگ گئی اور اسے لگا کہ شاید سیفٹی پن نیچے کہیں گر گئی ہے۔
کیٹلن پاؤل کا کہنا ہے کہ اب لوگ اسے نفرت بھرے خط لکھ رہے ہیں کہ اسے بچے پالنا نہیں آتے۔ کیٹلن کا کہنا ہے کہ یہ سب کے ساتھ ہوسکتا ہے بچے عجیب و غریب شرارتیں کرتے ہی رہتے ہیں۔