عمررسیدہ بھارتی 47 ویں مرتبہ میٹرک کے امتحان میں شریک ہوگا

جب تک میٹرک کا امتحان پاس نہیں کر تا شا دی نہیں کرو ں گا ،شیو چارن یادیو

جمعہ 4 مارچ 2016 12:29

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک شخص 46مرتبہ امتحان دے کر بھی میٹرک پاس نہیں کر سکا۔ اس سال پھر امتحان میں شامل ہو گا۔77سالہ شیو چارن یادیو نے 1968 ء میں پہلی بار میٹرک کا امتحان دیا تھا جس میں وہ ناکام ہو گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہ مسلسل میٹرک کا امتحان دے رہا ہے لیکن ہر بار فیل ہو جاتا ہے۔راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت 10مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات میں ایک بار پھر وہ شامل ہوگا۔شیوچارن یادیو اپنی بڑھتی عمر کی کوئی فکر نہیں ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جب تک میٹرک کا امتحان پاس نہیں کرتے میں کنوارا ہی رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :