شفاف انتخابات کے لیے نئی فہرستیں مرمت کرناناگزیرہے‘قاضی محمو دالحسن اشرف

جمعہ 4 مارچ 2016 14:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء)شفاف انتخابات کے لیے نئی فہرستیں مرمت کرناناگزیرہے۔پرانی ووٹرلسٹوں پرانتخابات ایسے ہی ہے جیسے مردہ جانور کنوایں میں ہی رہے،اورپانی نکال دیاجائے۔عوام خدمتگاروں کوووٹ دیکرکرپٹ ٹولے کو ہمیشہ کے لیے مستردکردیں۔روپے پیسے کے زورپرعوام کے ضمیرکوخریدنے والوں پرپابندی عائدکی جائے اور انوسٹمنٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی جارہ جوئی کی جائے۔

ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی مولاناقاضی محمودالحسن اشرف، مرکزی ناظم مولاناعبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ عطاء اللہ علوی،مرکزی ناظم جموں ویلی مولاناعبدالماجد عزیزاوردیگرنے اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا شفاف انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن نئی فہرستیں جاری کرے۔

تاکہ عوامی مستقبل سے لٹیرے کھیل بندکرسکیں۔انھوں نے کہا شفاف انتخابات کے لیے نئی فہرستیں مرمت کرناناگزیرہے۔پرانی ووٹرلسٹوں پرانتخابات ایسے ہی ہے جیسے مردہ جانور کنوایں میں ہی رہے،اورپانی نکال دیاجائے۔عوام خدمتگاروں کوووٹ دیکرکرپٹ ٹولے کو ہمیشہ کے لیے مستردکردیں۔روپے پیسے کے زورپرعوام کے ضمیرکوخریدنے والوں پرپابندی عائدکی جائے اور انوسٹمنٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی جارہ جوئی کی جائے۔

انھوں نے واضح کیا کہ عوام الناس کے لیے ضروری ہے کہ وہ عوام دوست قیادت کے انتخابات کے لیے کرداراداکرے،کرپٹ لوگوں کومنتخب کرنے والے والے لوگ اللہ تعالیٰ کے ہاں مجرم ہوں گے۔انھوں نے کہا ووٹ ایک امانت ہے،اور اسے اہل آدمی کوہی دیاجاناچاہیے۔اگرکسی نااہل کے حوالے کیاگیا،تو یہ امانت میں خیانت شمارہوگی۔