بھارتی لوک سبھا کے سابق سپیکر پی اے سنگما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

جمعہ 4 مارچ 2016 16:47

بھارتی لوک سبھا کے سابق سپیکر پی اے سنگما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) بھارتی لوک سبھا کے سابق سپیکر پی اے سنگما انتقال کر گئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق پی اے سنگما کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ہوئی ،68 سالہ سنگما نے پرناب مکھرجی کیخلاف صدارتی الیکشن بھی لڑا تھا جس میں وہ ناکام ہوئے ،ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :