بیرون ملک اسیر پاکستانی قیدیوں کی مدد کیلئے بھی کا م شروع

بین الا اقومی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ امیکریشن کی سہولت فراہم کرنیکا فیصلہ

جمعہ 4 مارچ 2016 17:41

بیرون ملک اسیر پاکستانی قیدیوں کی مدد کیلئے بھی کا م شروع

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) بیرون ملک اسیر پاکستانی قیدیوں کی مدد کیلئے بھی کا م شروع کر دیا گیا ہے حکومت آئندہ ماہ بیرن الا اقومی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ امیکریشن کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تاکہ سیکورٹی اور ویگر مسائل کا فیالافور ازالہ ممکن بنایا جا سکے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاوں سے بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کے زرمبادلہ بھجنے کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے پاکستان کے تمام بین الاقوامی ائر پورٹس پر ون ونڈو سہولیاتی ڈیسک برائے سمندر پار پاکستانیوں کا قیام نا صرف لوگوں کی شکایات کے ازالہ کا باعث ہو گا بلکہ حکومت اور حکومتی اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی کا ذریعہ بھی ثابت ہوگا آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار سنیئر لاء ایڈوائزز، گریوینس کمشنر برائے بیرون ملک پاکستا نیزو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ اسلام آبادحافظ احسان احمد کھو کھرنے فیصل آباد ائرپورٹ پر ملک کے آٹھویں ون ونڈو سہولیاتی ڈیسک برائے سمندر پار پاکستانیز کے قیام کے لائحہ عمل کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید بتایا کہ وفاقی محتسب سلیمان فاروقی کے ویژن اور کاوشوں سے مئی 2015 ء سے عوام کے لئے اس سہولت کا باقاعدہ آغاز ہوا اور اب تک ملک کے سات بین الاقوامی اڈوں پر یہ سہولیاتی ڈیسک فعال ہو چکے ہیں ان ہوائی اڈوں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ ، ملتان اور سیالکو ٹ شامل ہیں فروری 2016 ء تک ان سہولیاتی ڈیسکس پر 439 شکایات موصول ہوئیں جہیں فوری طورپر حل کیا گیا اس ضمن میں وفاقی حکومت کے بارہ اہم ادارے بشمول منسٹری آف فارن افیئر، منسٹری آف اورسیز پاکستانی اینڈ ہیومین ریسورسس ڈوپلمنٹ، ، ایف بی آر، او پی ایف۔

(جاری ہے)

او پی ائی کو، ڈی فی آئی اینڈ پی، سی اے اے، این ڈی اینڈ آر اے، پی ائی اے سی، بی آئی،ایس بی پی، سی ڈی ائے، بی آئی، سی اے ڈی، اے این ایف، ایچ ای سی وغیرہ شامل ہیں جو دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر بیرونی ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ شکایات وفاقی محتسب کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے قائم شدہ ویب سائیڈwww.overseaspakistanis.ombudsman.gov.pk پر اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔

04 مارچ۔2016ء موصول ہوتی ہے وہ چالیس ایجنسیوں / اداروں کو براہ راست موصول ہو جاتی ہے اور متعلقہ ادارہ فوری طور پر اس پر کام شروع کر دیتا ہے ان تمام شکایات 15 دنوں میں ازالہ ممکن بنا یا جاتا ہے یہ ڈیسک روزانہ چوبیس گھنٹہ کی بنیاد پر پورے ہفتہ کا م کرتے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آسانی کیلئے بیرون ملک قائم 116 پاکستانی مشن میں سفرا ہفتہ میں ایک بار شکایات سنتے ہیں اور اس کے علاوہ ان مشن میں پاکستانیوں کو کمپنی اور ٹیکس رجسٹریشن کے کوائف کی تصدیق اور ریزیڈنیس پرمنٹ کے معاملات میں راہمائی اور مدد فراہم کی جاتی ہے دس ہزار اورسسز پاکستانیوں کی میشن ریڈایبل پاسپورٹ کا اجراء بھی اس سلسلہ کی ایک کرڑی ہے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں ہر ماہ باقاعدگی سے ایسے اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں جن سے بیرونی ملک پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پر تجاویز زیر بحث آتی ہیں او بی ایف اور وزارت اورسسز پاکستانیوں کی یہ ہدایت بھی دی گی ہے کہ وہ مشن میں خصوصی دن منانے کا اہتمام کریں تاکہ وہاں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کا اطراف کیا جاسکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کوئٹہ اور پشاور ائر پورٹس پر ون ونڈو سہولیاتی ڈیسک کو مذید وسیع کرنے کے لئے عمل پیرا ہے تاکہ مسافروں کی جگہ کی کمی کے باعث دشواری سے بچا یا جاسکے 15 مارچ سے فیصل آباد ائر پورٹ پر ون ونڈو سہولیاتی ڈیسک کو فعال کر دیا جائے گا جبکہ اسکا باقاعدہ افتتاح 7 اپریل کو عمل میں لایا جائے گا یہ تمام ڈیسک مسافروں کا سامان گم یا کھو جانے کی صورت میں نا صرف رہنمائی فراہم کی جائے گی بلکہ متعلقہ ائر لائین سے کمپرسیشن بھی دلوایا جائے گا اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی سمت مختلف حکومتی اداروں کے نمائندہ بھی موجود تھے