برازیلی پولیس کا سابق صدر کی رہائش گاہ پر چھاپہ

جمعہ 4 مارچ 2016 17:51

برازیلی پولیس کا سابق صدر کی رہائش گاہ پر چھاپہ

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) برازیل کی پولیس نے ریاستی آئل کمپنی پیٹروبراس میں بدعنوانی کے حوالے سے جاری تحقیقات کے دوران ملک کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق صدر کو تفتیش کے لیے بھی لے جایا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے سلسلے میں 33 مقامات کی تلاشی اور 11 افراد کے حراستی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔آپریشن کار واش کے نام سے معروف اس تحقیقات میں پیٹروبراس میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔لوئیز لولا ڈی سلوا دو مرتبہ برازیل کے صدر منتخب ہوئے تھے اور انھوں نے یہ عہدہ سنہ 2011 میں چھوڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :