آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں ،گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
جمعہ 4 مارچ 2016 19:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسرمحمد فاروق کے مطابق خیبرپختونخواہ(مالاکنڈ ٗہزارہ ٗپشاور ٗبنوں ٗمردان ٗڈی آئی خان ٗ کوہاٹ ڈویژن)سکھر، لاڑکانہ،فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ٗ ہفتہ کے روز خیبرپختونخواہ، فاٹا، پنجاب اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک اورتیز ہواؤں کیساتھ بارش کی امیدہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگلے دو روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں اور چنے کی کاشت کے علاقوں میں بارش بھی ہو سکتی ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، پشاور، بہاولپور،ڈی جی خان، ملتان اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔بارکھان 20 ٗقلات 16 ٗکوئٹہ (سمنگلی15،شیخ ماندہ 10) ٗژوب13،پارہ چنار 09، دادو،سبی03،ڈی جی خان،بنوں، جیکب آباد ،لاڑکانہ، نوکنڈی02،دالبندین، موہنجوداڑہ،روہڑی اورسکھر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت ٗپاراچنارمنفی03، سکردو منفی01ڈگری سینٹی گریڈ رہا ٗ لاہور میں 30، کراچی 31، پشاور 29، کوئٹہ 31 اور راولپنڈی میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.