ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد نوازشریف سے تعاون ختم کرنے کا اعلان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 4 مارچ 2016 19:45

ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد نوازشریف سے تعاون ختم کرنے کا اعلان

کامونکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 مارچ۔2015ء) چورہ شریف نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو عاشق رسول سمجھتے ہوئے ہمیشہ ان کا غیر مشروط ساتھ دیا تھا لیکن اب ہمارے ان سے راستے جدا ہیں، وزیر آباد الیکشن میں عاشقان رسول حکومت کے گھنوونے فعل اور لادینی قوتوں کے خلاف اپنی نفرت کا بھر پور اظہارکریں گے ان خیالات کا پیر سید اسد اﷲ شاہ غالب آف چورہ شریف نے کامونکے میں سلسلہ وار نشست فروغ محبت رسول کانفرنس سے خطاب اور سوشل میڈیا یوزرز کیلئے ریکارڈنگ کراتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ واقعہ سب سے اندوھناک ہے ، ہم چورہ شریف کے تمام مشائخ نے اگر مسلم لیگ کی حمایت کی تھی تو وہ دنیا داری کو سامنے نہیں رکھا بلا مشروط حمایت کی تھی ، ہم مسلم لیگ کے کارکن نہیں ، کیونکہ یہ جما عت اب لادینی قوتوں کی سرچشمہ بن چکی ہے ، عمران خان اور طاہر القادری پر شدید تنقید کرتے ہو ئے پیر سید اسد اﷲ شاہ غالب نے کہا یہ بھی غازی ممتاز قادری شہید کی شہادت کے برابر ذمہ دار ہیں ، طاہر القادری کی منہاج القران سے میری بیس سالہ رفاقت ان کے قول و فعل میں تضاد کی وجہ سے ختم ہو گئی تھی،سوشل میڈ یا کے یوزرز کیلئے ریکا رڈنگ میں اپنا بیا ن میں کہا کہ غیر ممالک کے لاکھوں افراد ہمارا غازی ممتاز قادری شہید کی شہادت پر ہمارا موقف پوچھ رہے ہیں تو وہ اپنے خدشات دور کرلے کہ اب حکومت مسلم لیگ کی کھبی حمایت نہیں کریں گے ، اور جنازہ میں شریک ساٹھ لاکھ افراد اپنا رائے حق دہی کا استعمال ن لیگ کے خلاف کریں گے۔

متعلقہ عنوان :