صحافی مبشر زیدی نے مصطفی کمال کی دبئی میں تین سالوں کی مصروفیات سے پردہ اٹھا دیا،مصطفی کمال دبئی میں بحریہ ٹاؤن کے ہیڈہیں،بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز بھی چلارہے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 مارچ 2016 22:18

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2016ء) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی مبشر زیدی نے ایم کیوایم کے سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کی دبئی میں تین سال کے دوران کی مصروفیات سے پردہ اٹھا دیا۔انہوں نے مصطفی کمال کی دبئی میں لگثرری لائف کے بارے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے والے مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ اس نے ایم کیوایم سے کچھ نہیں لیا،وہ بہت غریب تھے۔

(جاری ہے)

مبشر زیدی نے مصطفی کمال کے بارے بتایا کہ وہ دبئی میں بحریہ ٹاؤن کے ہیڈہیں۔ بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز بھی چلارہے ہیں۔پھر یہ کہہ دینا کہ مصطفی کمال کے دل میں غریبوں کیلئے بہت درد ہے تو اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دبئی گئے تو سوچا اب موقع ملا ہے کچھ مال ہی بنا لوں۔انہوں نے کہاکہ میں چونکہ ان کے احباب میں ہوں،دبئی جا کر انکوائری کرونگا کہ کس نے مصطفی کمال کو گھر کرائے پر لے کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ساری چیزیں پہلے سے پتا بھی ہیں لیکن کراچی والے یا صحافی ماننے کو تیار نہیں ۔ویسے بھی میڈیا نے کچھ نہ کچھ تو بیچنا ہی ہوتا ہے کہ بہت بڑا کوئی کام ہونے جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :