پٹھانکو ٹ حملہ ،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم گرداسپور کے ایس پی سے پوچھ گچھ کرسکتی ہے ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

جمعہ 4 مارچ 2016 22:45

پٹھانکو ٹ حملہ ،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم گرداسپور کے ایس پی سے پوچھ گچھ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستانی ٹیم پٹھانکو ٹ ائیربیس حملے کی تحقیقات کے حوالے سے گرداسپور کے ایس پی سے سوال جواب کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھانکوٹ ائیربیس پر دہشتگردوں کے حملے کی تحقیقات کیلئے بھارت آنے والی پاکستان کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم گرداسپور کے ایس پی سلویندر سنگھ جسے مبینہ عسکریت پسندوں نے اغواء کرنے کے بعد چھوڑ دیا تھا سے سوال جوا ب کرسکتی ہے ا ور اسکے علاوہ تحقیقاتی ٹیم ائیربیس تک رسائی بھی حاصل کرسکتی ہے ۔

۔جنوری میں پٹھانکوٹ ائیر بیس پر عسکریت پسندوں کے حملے میں سات بھارتی فوجی مارے گئے تھے ۔بھارت نے مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی طرف سے استعمال کیا جانے والا موبائل نمبر پاکستان کو فراہم کیا تھا جسکے بعد پاکستان نے بھارت کے لئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) بھیجنے کی تجویز پیش کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :