یونیورسٹی کیمپس میں مال مویشی پالنے پر اظہار تشویش

ہفتہ 5 مارچ 2016 12:29

پشاور۔05 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء )پشاور یونیورسٹی کیمپس کے مختلف حلقوں نے یونیورسٹی کے کوارٹرز میں مقیم ملازمین کے مال مویشی پالنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے اس کے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ‘ ان حلقوں کے مطابق یونیورسٹی کیمپس میں عائد پابندی کے باوجود بعض ملازمین نے مال مویشی پال رکھے ہیں جس کے باعث کیمپس کا ماحول پراگندہ ہو رہا ہے۔