پاکستان میں پٹھان کوٹ حملے کے ملزمان کی گرفتاری مودی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے ، محبوبہ مفتی

ہفتہ 5 مارچ 2016 14:32

جموں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء ) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پاکستان میں پٹھان کوٹ حملے کے ملزمان کی گرفتاری کو مودی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے دورہ لاہور سے سرحد پر امن ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملہ کیس میں پاکستان میں ملزمان کی گرفتاری مودی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اچانک لاہور دورے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے بہت سے فائدے ہوئے ہیں اور سرحد پر امن ہوگیا ہے ۔