اپر کرم ایجنسی میں یوریا کھاد ناپید ہونے سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 5 مارچ 2016 17:32

پارا چنار۔ 05مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء) اپر کرم ایجنسی میں یوریا کھاد ناپید ہونے سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے ۔

(جاری ہے)

بلیک مارکیٹ میں تین ہزار روپے بوری فروخت ہونے کے باعث کاشت کار شدید ذہنی اذیت کے شکار ہوگئے اپر کرم ایجنسی میں یوریا کھاد کے اجازت نہ ملنے کے باعث پارا چنار شہر میں کھاد ڈیلرز بھی مشکلات سے گزررہے ہیں اور بعض دکانوں میں کاشت کار مجبور ہو کر تین ہزار روپے فی بوری خریدنے پر مجبور ہیں۔

گندم کے یوریا کھاد بارشوں کے ایام میں فائدہ مند ہوتی ہیں۔ دوسری طرف پولیٹکل حکام کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد پارا چنار لانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ کاشت کاروں نے مطالبہ کیا کہ یوریا کھاد افغانستان سمگل کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔