اجتماعی شجر کاری مہم چلانے اور زیادہ سے زیادہ

میوہ دار و جنگلی پودے لگانے کی ضرورت ہے، عظمت علیزئی، حامد طوری

ہفتہ 5 مارچ 2016 17:32

پارا چنار ۔ 05مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء) پارا چنار کے سماجی شخصیات عظمت علیزئی اور حامد طوری نے اجتماعی شجر کاری مہم چلانے اور زیادہ سے زیادہ میوہ دار اور جنگلی پودے لگانے کی ضرورت پر زوردیاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سوشل فاریسٹری کے تحت علاقے میں زیادہ سے زیادہ پودے تقسیم کر ے تاکہ علاقہ مزید سرسبز و شاداب ہو سکیں۔ محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران اور پولیٹکل حکام سوشل فارسٹری کے بند پروگرام کو دوبارہ شروع کرے ۔ عظمت علیزئی اور حامد طوری نے کرم ایجنسی میں جنگلات کے کٹاو کو روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔