ٹوئٹا کمپنی کا ہنڈا کی معروف گاڑی وزل کے مقابلے کیلئے اپنی نئی گاڑی C-HR میں 1200 سی سی انجن استعمال کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 مارچ 2016 19:40

ٹوئٹا کمپنی کا ہنڈا کی معروف گاڑی وزل کے مقابلے کیلئے اپنی نئی گاڑی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء)ٹوئٹا کمپنی کا ہنڈا کی معروف گاڑی وزل کے مقابلے کیلئے اپنی نئی گاڑی سی-ایچ آر میں 1200 سی سی انجن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی کار ساز ادارے ٹویوٹا کی جانب سے ہنڈا کی معروف گاڑی وزل کے مقابلے کیلئے اپنی نئی کراس اوور گاڑی سی-ایچ آر متعارف کروا دی گئی ہے۔ اس گاڑی کو جنیو آٹو شو 2016 میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

اس گاڑی میں ہارس پاور فراہم کرنے والا 1800 سی سی 4-سلینڈر انجن + ہائبرڈ برقی موٹر لگائی جائے گی۔ ٹویوٹا پرایوس کی طرح اس میں بھی ای سی وی ٹی گیئرباکس شامل ہوگا۔ یہ گاڑی ٹویوٹا کے نئے عالمی آرکی ٹیکچر ٹی این جی اے پر بنائی جائے گی جسے نئی پرایوس کی تیاری میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس گاڑی کے ماڈلز میں 1200 سی سی ٹربو چارجڈ انجن بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ ماڈل پیٹرول سے چلنے والے عام 4 سلینڈر انجن کا حامل ہوگا جو 115 ہارس پاور فراہم کرسکے گا۔ اس گاڑی میں متعدد حفاظتی سہولیات شامل ہوں گی جو ‘ٹویوٹا سیفٹی سینس سسٹم’ کا حصہ ہیں۔ ان میں گاڑی کی ممکنہ ٹکر سے بچاؤ کا نظام، لین کی خلاف ورزی پر مطلع کرنے، پیدل چلنے والوں سے خبردار کرنے، خود کار لائٹس اور کروز کنٹرول بھی شامل ہیں۔ یہ وہ سہولیات ہیں کہ جو عام طور پر صرف پرتعیش گاڑیوں جیسے لیکسز کا ہی حصہ سمجھی جاتی تھیں۔ چونکہ اس کا انجن دیگر ماڈلز کے مقابلے میں کم شمار کیا جائے گا اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس پر ٹیکس بھی کم ہی لاگو ہوگا۔