ججز وکلاء بے قصور ملزمان کی قانونی مددکریں ،علامہ محمد الیاس قادری

ہفتہ 5 مارچ 2016 20:00

ججز وکلاء بے قصور ملزمان کی قانونی مددکریں ،علامہ محمد الیاس قادری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ بھلائی کرنا ،ان کی مدد کرنا اجر وثواب کا کام ہے ۔اگر معاشرے میں مسلمانوں کی مدد کرنے کا رحجان قائم ہوجائے تو بہت سے معاشرتی مسائل کا سد باب ہوجائے ۔جج اور وکلاء اس ملزم کی مدد کی جائے جو حقیقت میں بے قصور ہو ۔

اگر مددنے والاشریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے اچھی نیتوں کے ساتھ مدد کرے گا تو ثواب کا حقدار بن جائے گا ۔مدد کرنے کیلئے مال کا ہونا ضروری نہیں ،امیر ہو یا غریب ہر شخص اگر چاہے تو اپنے مسلمانوں کی مدد کرسکتا ہے ۔بہت سے ایسے کام ہوتے ہیں جن کے کرنے سے مسلمانوں کی مدد کی جاسکتی ہے ۔اپنے مسلمان بھائی کی جانی ،مالی یا قولی مدد کریں ۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کی مدد کرنے والوں کے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء وججزکے اجتماع میں مدنی مذاکرے کے دوران سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب مسلمان ایک دوسرے کی مدد کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو اﷲ تعالیٰ مدد کرنے پر دئیے جانے انعامات کسی اور کو دے دیتا ہے ۔مسلمانوں کی مدد کرنا نیکی کی کا کام ہے اور نیکی کو بچانا اور اس کی حفاظت کرنا بھی بہت ضروری ہے ۔لہٰذا اپنے مسلمان بھائی کی مدد کرنے والے احسان نہ جتائیں ،دل نہ دکھائیں اور ریاکار ی سے بھی دور رہیں ۔

یادرکھیں احسان جتانے اور مسلمانوں کو ایذا دینے سے نیک اعمال برباد ہوجانے کا خدشہ ہے ۔یادررہے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ میں مجلس وکلاء وججز تحت دو رزہ اجتماع ہوا جس میں ملک بھر سے وکلاء ،ججز اور عدالتی اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مدنی مذاکرے کے اختتام پر امیر اہلسنت نے آنے والے مہمانوں سے ملاقات بھی کی ۔