سیالکوٹ‘حسا س ادارے کا افسر بن کے خواتین اور پولیس اہلکاروں کو بلیک میل کرنے والاگرفتار

ہفتہ 5 مارچ 2016 21:18

سیالکوٹ‘حسا س ادارے کا افسر بن کے خواتین اور پولیس اہلکاروں کو بلیک ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء ) حسا س ادارے کا جعلی کیپٹن بن کے خواتین اور پولیس اہلکاروں کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ہارون نامی جعلی کیپٹن سرکاری اداروں سمیت خواتین اور پولیس اہلکاروں کو انٹیلی جنس کا کیپٹن ظاہر کر کے زبردستی اپنے کام کرواتا تھااس کے علاوہ ملزم لاری اڈہ پر ٹرانسپورٹرز مالکان کو ڈرا دھمکا کے پیسے وصول کرتا اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھاپولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :