حکومت اگرعوام سے سنجیدہ ہے توقومی اثاثوں کی لوٹ مارکوغداری قراردیاجائے،جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ اگر حکومت عوام سے سنجیدہ ہے تو قومی اثاثوں کی لوٹ مار کو غداری قراردیا جائے ۔جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف مہم دراصل معاشی ،سیاسی ،انتخابی اور اخلاقی بدعنوانی کے خلاف مہم ہے بدعنوانی کا ناسور قومی سلامتی اور قوم کے اخلاقی قدروں کیلئے خطرناک شکل اختیار کر گیا ہے پاکستان میں روزانہ 12ارب روپے کی بدعنوانی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے اسی بدعنوانی کی وجہ سے مہنگائی ،بیروزگاری،بدامنی اورغربت قوم کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی۔

کرپشن کے خلاف مہم میں علمائے کرام ،طلبہ ،تاجر دیانت دار آفیسرزاور مزدور سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو ساتھ دیناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ میں دن دگنی ،رات چوگنی ترقی ہورہی ہے وجہ یہی ہے کہ بدعنوان عناصر پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا اس کے روک تھام کرنے والے ادارے احتساب بیورو،نیب بے بس ہے پاکستان میں اربوں ،کھربوں روپے کی بدعنوانی اور لوٹ مار پر قابوپالیا جائے تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی لیکن یا کام دیانت مخلص حکمران وقیادت ہی کر سکتا ہے ۔

جو حکومت اوران کے ادارے ووزراء اگر خود لوٹ مار وکرپشن میں ملوث وہ کرپشن کو کسی صورت ختم نہیں کر سکتا ۔نیب کی آستینوں میں بڑے نامور اورمقتدر لوگوں کی بدعنوانی کے مقدمات ہیں بدقسمتی سے ہر طرف ،ہرمحکمے ہر ادارے میں بدعنوانی سرایت کر گیا ہے اورحکومتی غفلت کی وجہ سے بدعنوانی کا راج ہر ادارے میں ہے بدعنوانی کے خلاف مہم قومی مہم ہے ترقی وخوشحالی عدل اور انصاف کیلئے اس عوامی انقلابی تحریک کو اخلاص کیساتھ چلتی ہی رہنی چاہیے۔بدعنوانی کے اس تالاب میں بڑے بڑے مگر مچھ منہ کھولے پڑے ہیں عوام الناس اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اس مہم میں جماعت اسلامی کا بھر پورساتھ دینا چاہیے

متعلقہ عنوان :