تھانہ کوہسار کے علاقے ناظم الدین روڈ سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) تھانہ کوہسار کے علاقے ناظم الدین روڈ سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے ، آگ سے جھلسی ہوئی لاش سی ڈی اے ملازم کی بتائی جاتی ہے جس کی قریب سے مٹی کے تیل کا گیلن ملاہے جبکہ لاش درخت میں دھنسی ہوئی تھی ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے پوش سیکٹر ایف سیون فور ناظم الدین روڈکے قریب واقع جنگل سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات کے مطابق پینتیس سالہ شخص کی لاش کے قریب سے مٹی کے تیل کا گیلن ملا ہے جبکہ لاش درخت میں دھنسی ہوئی تھی جس اندازہ لگایاجارہاہے کہ مقتول کی جانب سے خودکشی بھی ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملنے والی لاش سی ڈی اے ملازم کی بتائی جارہی ہے جیسے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ آن لائن کے رابطہ کرنے پر تھانہ کوہسار کے ڈیوٹی افسر محمد اظہر کا کہناتھاکہ ریسکیو نے لاش ملنے کی اطلاع دی ہے جس کے بارے میں کوئی شناخت حاصل نہیں ہو سکی ہے جوکہ جھلسی ہوئی تھی تاہم معلومات حاصل کررہے ہیں ۔۔

متعلقہ عنوان :