پنجاب سٹی امپروومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ کے شہریوں کو عالمی معیار کی بلدیہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 11ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔شہر سیالکوٹ میں بنائی گئی 9واٹر ٹینکیوں کو فعال بنا یا جا ئے گا،منشاء اللہ بٹ

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:39

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب سٹی امپروومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ کے شہریوں کو عالمی معیار کی بلدیہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 11ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔شہر سیالکوٹ میں بنائی گئی 9واٹر ٹینکیوں کو فعال بنا یا جا ئے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے بے حد مشکور ہیں جنہو ں نے سیالکوٹ کو ماڈل سٹی بنانے کا میگا پراجیکٹ تشکیل دیا ۔

وہ گزشتہ روز ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور پی آئی سی آئی آئی پی کے ماہرین کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ محمد عمر شیر چٹھہ،ٹیم لیڈر پی ایف ایس عظیم مانجی، سینئر اسپیشلسٹ اربن یونٹ انجینئر عابد حسینی، سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ مختار احمد، سینئر تجزیہ کار اربن یونٹ انجینئر علی رضا، ریسرچ ایسوسی ایٹ ہما انور، یوسی چیئرمین توحید اختر ، محمود الحسن بابر خاں ، میاں اشفاق، چودھری محمد اخلاق اورٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے سیالکوٹ کو ماڈل سٹی بنانے کا میگا پراجیکٹ تشکیل دیا۔ انہوں نے اربن یونٹ اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ماہرین کو تلقین کی کہ وہ شہر میں واٹر سپلائی ، سیوریج، سینی ٹیشن،سالڈ ویسٹ اور انفراسٹریکچر کو بہتر بنانے کیلئے منصوبوں کو مرحلہ وار شروع کریں اور ان کو جلد پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ شہریوں کو میونسپل سہولیات کی اپ گریڈیشن کے دوران کم سے کم دقت کا سامنا کرناپڑے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے گیپکو، سوئی گیس اور سوئی نادرن گیس کے مقامی حکام کو بھی آن بورڈ لیا جائے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہاکہ حکومت پنجاب سیالکوٹ شہر کی حالت زار بدلنے کیلئے پانی، سیوریج، سینی ٹیشن،اربن ٹرانسپورٹ اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے جارہی ہے اور آبادی کے بڑھتے ہوئے دباوٴ کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئندہ25سے30سال کی پلاننگ کی جارہی ہے جبکہ اس کے ساتھ شہر کی اکنامک اور سوشل ترقی کو یقینی بنانے کیلئے اداروں کی تنظیم نو کی جائے گی اورانسانی وسائل کے بہتر طریقے سے استعمال میں لانے کیلئے کپسٹی بلڈنگ کاپروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

ٹیم لیڈر جی ایف ایس عظیم مانجی نے بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹ پنجاب سٹی امپروومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ شہر میں بلدیاتی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ماسٹر پلاننگ کرلی گی ہے جس کو منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت کے بعد عملی شکل دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے واٹر سپلائی کے پرانے اور بوسیدہ 238کلومیٹر لمبی پائپ لائینزکے علاوہ 26کلومیٹر لمبی 3سے4انچ موٹی پائپ لائن کو 6انچ پائپ لائنز کو بھی تبدیل کیا جائے گا جبکہ پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے 9پانی کی ٹینکیوں جن کی گنجائش ساڑھے تین لاکھ گیلن ہے کو بھی بحال کیا جانا شامل ہے۔

عظیم مانجی نے بتایا کہ شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ٹھکانے کیلئے 130ایکڑاراضی کی خریداری کیلئے جگہ کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹی امپروومنٹ منصوبے میں اربن ٹرانسپورٹ بھی چلائی جائے گی جن میں جنرل بس اسٹینڈ سے پسرور، وزیر آباد اور چونڈہ کے روٹس پر بسیں چلانے کا منصوبہ شامل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ شہر میں سیوریج کی کل لمبائی 158کلو میٹرہے جس میں سے 29کلومیٹر سیوریج 9انچ کا ہے جس کو 54انچ میں تبدیل کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :