غذائی ماہرین کا بھنڈی کو ہیرو سبزی قرار

اتوار 6 مارچ 2016 12:27

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) غذائی ماہرین نے بھنڈی کو ہیرو سبزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھنڈی توری گردے کی بیماریوں اور شوگر کے علاج کے لئے انتہائی مفید ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں کی جانے والی تحقیق کے بعد غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی میں وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس سمیت دیگر غذائی اجزاء کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جو نہ صرف انسانی صحت کے لئے مفید ہیں بلکہ اس سے کئی بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھنڈی انسان کے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہے جو گردے کے امراض اور شوگر کے علاج کے لئے انتہائی مفید ہے۔ اسکے علاوہ بھنڈی سے دمہ سے بچاؤ اور کولیسٹرول کوکم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جبکہ یہ سبزی جسم کے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔