اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی ایم فل اور ایم ایس سی پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

اتوار 6 مارچ 2016 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2015ء میں پیش کئے گئے پی ایچ ڈی  ایم فل اور ایم ایس سی پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ان پرورگرامز میں پی ایچ ڈی )ماس کمیونیکیشن( پاکستانی زبانیں کیمسٹری  کمپیوٹر سائنس  ایم فل )تاریخ( اکنامکس پاکستانی زبانیں  کیمسٹری شماریات ماس کمیونیکیشن  فزکس  ایم ایس )کمیونٹی ہیلتھ اینڈ ٹیوٹریشن(  انوائرمنٹل ڈیزائن  کمپوٹر سائنس  ایم بی اے/ایم پی اے)ایگزیکٹو(  ایم ایس سی )شماریات( کیمسٹری  ٹیلی ویژن  ریاضی  فارسٹری  ایگریکلچرل ایکسٹنشن  ٹیوٹریشن اور پاکستان اسٹڈیز پروگرامز شامل ہیں۔

اے ٹی ٹی سی  پی ٹی سی  سی ٹی  بی ایڈ  میٹرک  ایف اے اور بی اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

ان تمام پروگراموں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ رزلٹ کارڈز طلبہ و طالبات کو ان کے پتوں پر بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ سطح کے باقی پروگرامز کے نتائج تیاری کے آخری مراحل میں ہیں  امید ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران نتائج کا عمل تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

سمسٹر بہار 2015ء کے فائنل امتحانات کے لئے ملک بھر میں 283۔امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ ان امتحانات میں لاکھوں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ دریں اثناء سمسٹر بہار 2016ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگرامز کے داخلے چاروں صوبوں  آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں جاری ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس ملک کے طول و عرض میں قائم یونیورسٹی کے 44۔علاقائی کیمپسسز اور 100۔سے حاصل کئے جاسکتے ہیں  یونیورسٹی کے علاقائی کیمپسسز اور رابطہ دفاتر کے ایڈریس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بغیر لیٹ فیس چارجز 21۔مارچ تک توسیع کردی گئی ہے