بھارت میں دہشت گردی کا ممکنہ خطرہ، پاکستان نے خفیہ اطلاعات فراہم کر دیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 مارچ 2016 14:10

بھارت میں دہشت گردی کا ممکنہ خطرہ، پاکستان نے خفیہ اطلاعات فراہم کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6مارچ۔2016ء) بھارت میں دہشت گردی کا ممکنہ خطرہ ہے، پاکستان نے اس بارے خفیہ اطلاعات بھارت کو فراہم کر دیں، نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے بات کی ہے اور انہیں ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا ہے، ممکنہ طور پر 10دہشت گرد بھارت میں داخل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے اطلاعات فراہم کئے جانے کے بعد بھارتی ریاست گجرات میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی چھٹیاں منسوخ اور اہم تنصیبات پر سیکورٹی سخت کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :