علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی ٗ ایم فل اور ایم ایس سی پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

اتوار 6 مارچ 2016 16:22

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2015ء میں پیش کئے گئے پی ایچ ڈی ٗ ایم فل اور ایم ایس سی پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق ان پرورگرامز میں پی ایچ ڈی )ماس کمیونیکیشن(ٗ پاکستانی زبانیں ٗکیمسٹری ٗ کمپیوٹر سائنس ٗ ایم فل )تاریخ( ٗ اکنامکس ٗپاکستانی زبانیں ٗ کیمسٹریٗ شماریات ٗماس کمیونیکیشن ٗ فزکس ٗ ایم ایس )کمیونٹی ہیلتھ اینڈ ٹیوٹریشن( ٗ انوائرمنٹل ڈیزائن ٗ کمپوٹر سائنس ٗ ایم بی اے/ایم پی اے)ایگزیکٹو( ٗ ایم ایس سی )شماریات(ٗ کیمسٹری ٗ ٹیلی ویژن ٗ ریاضی ٗ فارسٹری ٗ ایگریکلچرل ایکسٹنشن ٗ ٹیوٹریشن اور پاکستان اسٹڈیز پروگرامز شامل ہیں۔

اے ٹی ٹی سی ٗ پی ٹی سی ٗ سی ٹی ٗ بی ایڈ ٗ میٹرک ٗ ایف اے اور بی اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

تمام پروگراموں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کر دیئے گئے ہیں جبکہ رزلٹ کارڈز طلبہ و طالبات کو ان کے پتوں پر بھی ارسال کئے جا رہے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ سطح کے باقی پروگرامز کے نتائج تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔

امید ہے کہ اگلے ہفتہ کے دوران نتائج کا عمل تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ دریں اثناء سمسٹر بہار 2016ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگرامز کے داخلے چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں جاری ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس ملک کے طول و عرض میں قائم یونیورسٹی کے 44۔علاقائی کیمپسسز اور 100۔سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بغیر لیٹ فیس چارجز 21 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :