مصطفی کمال کی پارٹی کا نام پاکستان قومی موومنٹ ہوسکتا ہے، نبیل گبول

اتوار 6 مارچ 2016 18:07

مصطفی کمال کی پارٹی کا نام پاکستان قومی موومنٹ ہوسکتا ہے، نبیل گبول

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ میں صدراتی نظام کی مخالفت نہیں کروں گا۔ بہت جلد کراچی جاکر مصطفی کمال سے ملاقات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ 70فیصد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے لوگ الطاف حسین سے تنگ ہیں۔

(جاری ہے)

چند دنوں میں متحدہ کے بہت سارے نام مصطفی کمال کے ساتھ ہوں گے۔مصطفی کمال کی پارٹی کانام پاکستان قومی موومنٹ ہوسکتا ہے۔نبیل گبول مستقبل میں مصطفی کمال کاساتھ دینے والوں ذکر کرتے ہوئے فارق ستار اور گورنر سندھ کا نام لیتے لیتے رک گئے اورانہوں نے کہا کہ کہ اس کوسلپ آف ٹنگ سمجھیں۔

متعلقہ عنوان :