مصطفیٰ کمال کی باتیں سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، امن و امان کے ساتھ شہر میں ترقیاتی کام بھی کرائیں گے،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 مارچ 2016 22:05

مصطفیٰ کمال کی باتیں سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، کراچی آپریشن کو منطقی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہفتہ اور اتوار ک درمیانی شب کوعباسی شہید اسپتال اور کراچی انسٹیٹیوٹ ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی پریس کانفرنس سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں،تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عباسی شہید اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران وارڈز اور اسپتال کے واش رومز تک کی جانچ کی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد گورنر سندھ نے کراچی انسٹیٹیوٹ ہارٹ ڈیزیز کی بارے میں نائنٹی ٹو نیوز کی خبر پر ایکشن لیا اور پہنچے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ اس طرح کے مسائل پر کچھ عرصہ سے توجہ نہیں دی گئی لیکن جلد بہتری لائیں گے،عشرت العباد سے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی پریس کانفرنس کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ گول مول کرگئے۔ گورنر سندھ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچے گا، امن امان کے ساتھ شہر میں ترقیاتی کام بھی کرائیں گے۔