پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 87 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

اتوار 6 مارچ 2016 22:05

پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 87 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) کراچی کی ملیر جیل سے چھیاسی بھارتی ماہی گیروں سمیت ستاسی افراد کو رہا کردیا گیا، رہائی پانے والے بھارتی قیدی بذریعہ ٹرین لاہور پہنچیں گے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایک بار پھر بھارت پر اخلاقی فتح حاصل ہو گئی، کراچی کی لانڈھی جیل سے چھیاسی بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کر دیا گیا،بھارتی قیدی رہائی کے بعد خوشی سے سرشار نظر آئے، رہائی پانے قیدیوں نے کہا کہ آج وہ بہت خوش ہی، اس موقع پر بھارتی قیدیوں نے اپنے ہی ملک بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :