چین معاشی اور اقتصادی اہداف کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،چینی وزیراعظم کاقانون سازوں کے سالانہ اجلاس سے خطاب

اتوار 6 مارچ 2016 22:52

چین معاشی اور اقتصادی اہداف کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،چینی وزیراعظم ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) چین معاشی اور اقتصادی اہداف کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،تعلیم، صحت ،ہاؤسنگ، سماجی تحفظ اور خوراک کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے اتوار کو قومی قانون سازوں کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاشی شرح نمو کو فروغ دینے کے لئے نئے جوش کی ضرورت پر زوردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت کے کاموں کی رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اقتصادی اور سماجی شعبوں میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں نے اعتماد کو مضبوط کیا ہے جس سے کسی بھی قسم کی مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ معاشی شرح نمو کے فروغ کے لئے اصلاحاتنیاجذبہ فراہم کر رہی ہیں جبکہ کمپنیوں ، تعلیمی اداروں ، سائنسی تحقیقی اداروں اور صنعتوں کو آپس میں ملانے کے لئے مزید باہمی رابطوں کی ضرورت ہے ۔تعلیم، صحت ،ہاؤسنگ، سماجی تحفظ اور خوراک کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ ان چیزوں سے عوام کی خوشحالی منسلک ہے۔

متعلقہ عنوان :