کوٹلی،آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب

پیر 7 مارچ 2016 13:24

کوٹلی ۔ 07مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے مختلف پارٹیوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیکرامیدواروں سے درخواستیں طلب کرنا شروع کر دی ہیں،پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو ،وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کی سربراہی میں بالترتیب پی پی پی،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے پارلیمان بورڈز قائم کیے گئے ہیں ،ریاستی پارٹیوں مسلم کانفرنس نے سردار عتیق احمد خان اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے سردار خالد ابراہیم کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈز بنائے ہیں ۔

آزاد کشمیر میں رواں سال کے وسط تک متوقع ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں مختلف سیاسی الائنس بننے کی بھی توقع ہے، آزاد کشمیر اسمبلی کی کل 41 نشستوں پر الیکشن ہو گا جن میں سے 29نشستیں آزاد کشمیر کے 10اضلاع کی ہیں جبکہ 12 نشستیں مہاجرین جموں کشمیر مقیم پاکستان کے لئے ہیں ،8مخصوص نشستوں میں سے 5خواتین،1علماء کرام ،1بیرون ملک کشمیریوں اور 1ٹیکنوکریٹ کی ہے ،جس سے ایوان 49نشستوں پر مشتمل ہو گا ۔

(جاری ہے)

پی پی پی ،مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف ،مسلم کانفرنس ،جموں کشمیر پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی جمیعت علماء پاکستان (جموں کشمیر)،جمیعت علماء اسلام پاکستان (جموں کشمیر) ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے صف بندی کر رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :