کوٹلی، پیپلز پارٹی اور خواتین لازم وملزوم ہیں،نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ

پیر 7 مارچ 2016 13:26

کوٹلی ۔ 07مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) جنرل سیکرٹری پی پی پی آزاد کشمیر وویمن ونگ، چیئرپرسن ریڈ کریسنٹ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور خواتین لازم وملزوم ہیں۔

(جاری ہے)

زرداری ،گیلانی کی قیادت میں پی پی پی دور حکومت میں پارلیمنٹ سے خواتین پر تیزاب پھنکنے،ہراساں کرنے، تشدد کرنے جیسے واقعات کے خلاف مجرمان کو کڑی سزائیں دینے بارے قانون سازی کی گئی ،شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے حکومتی ادوار میں خواتین بنک ،خواتین عدالتیں اور خواتین تھانے قائم کئے ،پی پی پی نے خواتین کو وزیر اعظم ،سپیکر اسمبلی ،وزیر خارجہ ،وزیر ،سینیٹرز اور اراکین اسمبلی بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی کیونکہ پاکستان آزاد کشمیر میں واحد سیاسی قوت پی پی پی ہے جو طلبہ ،مزدوروں ،کسانوں ،محنت کشوں ،وکلاء اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی نمائندہ تحریک ہے۔