کوٹلی ،پاکستان اور آزاد کشمیر کی خواتین کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے متحد ہونا پڑے گا، شازیہ اکبر

پیر 7 مارچ 2016 13:26

کوٹلی۔ 07مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء)وزیر ماحولیات آزاد کشمیر ،پی پی پی آزاد کشمیر وویمن ونگ کی صدر شازیہ اکبر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی خواتین کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے متحد ہونا پڑے گا ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی مضبوطی کی بات کی پارٹی اور حکومت کے اندر خواتین کو باوقار مقام دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ایک خاتون شہید بے نظیر بھٹو کو دو بار وزیر اعظم بنایا،دوسری خواتین ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو سپیکر ،حنا ربانی کھر کو وزیر خارجہ بنانے کے ساتھ متعدد وزارتیں بھی خواتین کو دیں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خواتین کے تحفظ کا بل پیش کریں گے ،خواتین سوسائٹی کا اہم حصہ ہیں ان کو حقوق دیئے بغیر سماج کی ترقی ناممکن ہے ۔انہون نے کہا کہ پی پی پی سابقہ حکومت نے52لاکھ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جس سے آج بھی چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان ،فاٹا اور کشمیر کی خواتین مستفید ہو رہی ہیں ۔