کوٹلی‘محلہ بلیاہ کے رہائشی مہتاب حسین راجہ کی بیٹی اصباح مریم کااعزاز

پورے آزادکشمیرمیں دوسری پوزیشن، بیسٹ ٹیلنٹ ایوارڈبھی اپنے نام کر لیا

پیر 7 مارچ 2016 14:41

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) محلہ بلیاہ کے رہائشی مہتاب حسین راجہ کی بیٹی اصباح مریم کااعزاز،پورے آزادکشمیرمیں دوسری پوزیشن، بیسٹ ٹیلنٹ ایوارڈبھی اپنے نام کر لیا ، عزیز و اقارب ، رشتہ داروں،اساتذہ کی مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق محلہ بلیاہ کے رہائشی مہتاب حسین راجہ کی بیٹی اصباح مریم جوکہ الفجرایجوکیشن سوسائٹی میں زیرتعلیم ہیں نے FScپارٹ ون میں پورے آزادکشمیرسے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے”بیسٹ ٹیلنٹ ایوارڈ“بھی اپنے نام کرلیاہے۔

آزادکشمیرکے سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین،وزیرہائیرایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی نے اصباح مریم کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ اصباح مریم جیسی بچیاں ہمارے لیے باعث فخرہیں اورآپ طالبات کے لیے ایک روشن مثال ہیںآ پ طالبات بھی اصباح مریم کی طرح خوب محنت کریں اوروالدین واساتذہ کانام روشن کریں۔

(جاری ہے)

اصباح مریم کے اساتذہ کرام نے کہاکہ اصباح مریم نے جہاں اپنا،اپنے والدین کانام روشن کیاہے وہیں پراپنے اساتذہ کرام کابھی سرفخرسے بلندکردیاہے اساتذہ کرام کواصباح مریم پرفخر ہے اصباح مریم شروع سے ہی بہت محنتی،ذہین اورٹیلنٹڈ ہے ہماری دعاہے کہ اللہ پاک اصباح مریم کوزندگی کے ہرموڑپراسی طرح کامیاب کریں۔

اس موقع پراصباح مریم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگرانسان محنت کرے توکامیابی ضرورملتی ہے اصباح مریم نے اپنی کامیابی کووالدین کی دعاؤں اوراپنی سخت محنت کوقراردیا۔واضح رہے کہ اصباح مریم کلاس دوئم سے لے کراب تک ہر کلاس میں اول پوزیشن حاصل کرتی آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :