سرگودھا ‘ میٹرک امتحانات کے دوران جعلی امیدوار گرفتار

پیر 7 مارچ 2016 15:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء)سرگودھا میں میٹرک کے امتحانات کے دوران ایک جعلی امیدوار گرفتار کرلیا گیا ‘ 2طلباء کیخلاف نقل کرنے کے الزام میں مقدمات درج کرکے انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات میں نقل کے رجحان کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،اس سلسلے میں 2طلباء کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ‘ ایک جعلی امیدوار کو بھی حراست میں لیکر اس کیخلاف بھی مقدمہ درج کرا دیا گیا