Live Updates

عمران خان 13مارچ کو ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 مارچ 2016 19:16

عمران خان 13مارچ کو ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

ملتان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 13مارچ کو این اے 153جلالپورپیروالاملتان کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔این اے 153جلالپورپیروالا ملتان میں ضمنی الیکشن 17مارچ کو منعقد ہورہے ہیں۔ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے رانا قاسم نون،تحریک انصاف کے ملک غلام عباس کھاکھی،پیپلزپارٹی کے اکرم کنہوں ،آزاد امیدوار دیوان عباس سمیت کل 13امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی چلارہے ہیں۔جلالپور پیروالا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے مایوس ہوچکے ہیں۔ لودھراں کی طرح جلالپور پیروالا کے ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کو شکست ہوگی۔13مارچ کو پارٹی چئیرمین عمران خان جلالپور پیروالا کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :