تیونس میں شدت پسندوں کا پولیس اور فوجی چوکیوں پر حملہ، 50 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی پیر 7 مارچ 2016 20:03

تیونس میں شدت پسندوں کا پولیس اور فوجی چوکیوں پر حملہ، 50 افراد جاں بحق

تیونس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2016ء) تیونس میں شدت پسندوں کے پولیس اور فوجی چوکیوں پر حملے میں 50 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق تیونس میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس اور فوجی چوکیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملے کے نیتجے میں 50 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر فوجی اہلکار ہیں۔ حملے کے بعد تیونس اور لیبیا کی سرحد کو بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :