داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی ترکی سے لیبیا منتقل ہوگئے ،ایرانی میڈیا کا دعویٰ

پیر 7 مارچ 2016 21:00

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی ترکی سے لیبیا منتقل ہوگئے ،ایرانی میڈیا ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء ) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی ترکی سے لیبیا منتقل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو مبینہ طور پر عراق اور شام میں کئی بار ہدف بنائے جانے کے بعد بغداد انٹیلی جنس شیئرنگ سینٹر کے آپریشن سے بچنے کیلئے ترکی سے لیبیا منتقل ہوگئے ہیں ۔

سابق مصری انٹیلی جنس افسر حیسام خیراﷲ کاکہنا ہے کہ ابو بکر البغدادی جو شام میں ایک حملے کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس پر انھیں علاج کیلئے ترکی منتقل کیا گیا تھا جہاں سے اب انھیں لیبیا منتقل کردیا گیا ہے ۔دسمبر میں متعلقہ تاثرات میں لیبیا میں ذرائع کا کہنا تھاکہ البغدادی مقتول لیبیائی آمر معمر قذافی کے آبائی شہرسرت پہنچے تھے جو تکفیری گروہوں کے قبضے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :