خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

muhammad ali محمد علی پیر 7 مارچ 2016 23:29

خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
مالاکنڈ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2016ء)خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے کیے گئے ہیں جس کے بعد عوام میں شدید خوف و حراس پھیل گیا ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، لوئر دیر، اپر دیر اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 1-3 ، مرکز مانسہرہ کا پہاڑی سلسلہ جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔