برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، سچ ہے کہ افغان طالبان پاکستان پر حملے کر رہے ہیں، باہمی اعتماد ہی سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئے گی۔برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ ’مختلف شعبوں میں تعاون پر برطانوی وزیر خارجہ کے شکر گزار ہیں، مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز کی برطانوی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 مارچ 2016 11:27

برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، سچ ہے کہ افغان طالبان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2016ء) : برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں طویل المدت تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہوں اور ہم مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں، مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ افغان طالبان پاکستان پر حملے کر رہے ہیں اور افغانستان سے دہشت گرد پاکستان آئے ہیں ۔

دہشت گرد ان علاقوں مین چھپتے ہیں جہاں افغان حکومت کی رسائی نہیں، باہمی اعتماد ہی سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئے گی ۔

(جاری ہے)

فلپ ہیمنڈنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی حمایت کریں گے۔ فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ شرمین عبید نے غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر فلم بنائی ، پنجاب اسمبلی نے خواتین کو تحفظ دینے کے لیے قانون سازی کی ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ان کا مزید کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ پاکستان پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات میںپیش رفت کر ے گا۔

فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا آئندہ دور چند ہفتوں میں متوقع ہے۔ افغان مصالحتی عمل میں چین ، پاکستان اور امریکہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں تعاون پر برطانیہ کے شکر گزار ہیں۔ ہمیںاُمید ہے کہ پاک بھارت مذاکرات بہت جلد بحال ہو جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ فلپ ہیمنڈ نے ملاقاتوں میں افغان حکام سے ملاقاتوں اور بات چیت سے متعلق آگاہ کیا۔