لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کے اندرون اوربیرون ملک موجودہوٹلز کی فروخت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی.

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 مارچ 2016 12:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کے رخصت پر ہونے کی بناء پر کیس کی سماعت نہ یو سکی۔درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ حکومت نے نجکاری کے نام پر اربوں ڈالر کے قومی اثاثے فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ پی آئی اے کے ہوٹلوں کی فروخت کے لئے قومی اسمبلی سے منظوری حاصل نہیں لی گئی۔

(جاری ہے)

لندن اور نیو یارک میں موجود اٹھارہ ارب ڈالر مالیت کے ہوٹلز کو بارہ ارب روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ پیرس میں موجود سکرائب ہوٹل اور کراچی میں موجود پی آئی اے کے سکائی وے ہوٹل کو بھی اونے پونے فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ حکومت کے پاس پی آئی اے کے اربوں ڈالر مالیتی ہوٹلز کی فروخت کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔ عدالت ان ہوٹلز کی فروخت روکنے کے احکامات صادر کرئے۔