آزاد کشمیر حکومت نے آزادی کے حامی لکھاریوں کی 16 کتابوں پر پابندی عائد کر دی

منگل 8 مارچ 2016 13:00

مظفر آباد، اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) آزاد جموں اور کشمیر کی حکومت نے آزادی کے حامی لکھاریوں کی 16 کتابوں اور کتابچوں کی خرید و فروخت اور نمائش پر پابندی عائد کر دی۔ان میں سے دو کتابیں 11 فروری، 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی لگنے والے حر یت رہنما محمد مقبول بٹ کی تحریر شدہ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

حکو مت کی طر ف سے جاری ہونے والے ایک مراسلے کے مطابق جن کتابوں پر پابندی لگائی گئی ان میں جموں کشمیر بک آف نالج، وونڈڈ میموری، کمشیریت حصہ اول، نالج آف جموں اینڈ کشمیر ، گائیڈ میپ آف پونچھ اینڈ میپ آف جموں اور کشمیر سٹیٹ، ڈاکٹر شبیر چوہدری کی کشمیر اینڈ پارٹیشن آف انڈیا اور مسئلہ کشمیر تلخ حقائق،مقبول بٹ کی سری نگر جیل سے فرار کی کہانی اور میں کون ہوں، محب اللہ حسن کی کشمیر سلاطین کے عہد میں،شمس رحمان کی مقبول بٹ-لائف اینڈ سٹرگل ، پروفیسر محمد عارف خان کی مسئلہ جموں و کشمیر اور کشمیر تاریخ کے آئینہ میں اور بال کے گپتا کی میر پور پر جب قیامت ٹوٹ پڑی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :