چین میں 30دن تک لفٹ میں محصور رہنے کے بعد خاتون دم توڑ گئی

منگل 8 مارچ 2016 19:16

چین میں 30دن تک لفٹ میں محصور رہنے کے بعد خاتون دم توڑ گئی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) چین میں 30دن تک لفٹ میں محصور رہنے کے بعد خاتون دم توڑ گئی، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے علاقے زیان کی ایک رہائشی عمارت میں ایک خاتون 30 دنوں تک لفٹ میں محصور رہی کیونکہ اس لفٹ کو مرمت کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جب ایک ماہ بعد اس لفٹ کو کھولا گیا تو اس میں سے ایک عورت کی لاش برآمد ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر ارادی قتل کے جرم میں اس لفٹ کی دیکھ بھال کی ذمہ دار کمپنی کے افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :