ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے نو منتخب نمائندوں کی وفدنامزد چیئرمین سلمان عبداﷲ مرادقیادت میں ڈی ایم سی ملیر آفیس پہنچ گئے

ترقیاتی کام میں ہر طرح سے بہتری لارہے ہیں کسی بھی صورت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

منگل 8 مارچ 2016 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے نو منتخب نمائندوں کی وفدنامزد چیئرمین سلمان عبداﷲ مرادقیادت میں ڈی ایم سی ملیر آفیس پہنچ گئے،عوامی مسائل میں کوتاہی نا قابل برداشت عمل ہے،سلمان عبداﷲ مرادتفصیلات کے مطابق ترقیاتی کام میں ہر طرح سے بہتری لارہے ہیں کسی بھی صورت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے ترقیاتی امور کی ادائیگیاں مقررہ ٹائم میں ادا کی جارہی ہیں ملازمین کو بھی بروقت تنخواہ دی جارہی ہے تا کہ ہر سمت سے کام کو بہترین انداز میں انجام دیا جاسکے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ملیر طارق حسین مغل ،میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے نو منتخب نمائندوں کے وفد جس کی قیادت سلمان عبداﷲ مراد کررہے تھے ملاقات کے دوران کیا وفد میں سردار اختر عارفانی ،میر عباس ٹالپور ،ابوبکر میمن،عبدالستار حمایتی اور دیگر ممبران بھی شامل تھے S.Eنصراﷲ میمن ،ڈائریکٹر پارک مجیب الرحمن سومرو ،سنئیر لاء آفیسر عبدالحفیظ شیخ بھی ملاقات میں موجود تھے سلمان عبداﷲ مراد نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مسائل میں کوتاہی نا قابل برداشت عمل ہے ہمیں منتخب کرنے والی عوام ہم سے پوچھتی ہے کہ تین ماہ میں تم نے ہمارے لئے کیا کام کئیے اعلٰی سطعی فیصلے جب ہونگے تب ہونگے لیکن ہم ان ہی علاقوں سے منتخب ہوئے ہیں جس کا بجٹ تا حال آپ کے پاس آرہا ہے اختیارات مختلف سہی مگر کام ہمارا اور آپ کا ایک ہی ہے کہ اہلیان ملیر کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرے ہماری ملاقات کا مقصد یہ ہے کہ جب منتخب نمائندے چارج سنبھالے تو ان کو چھوٹے چھوٹے مسائل میں الجھانے کے بجائے اہلیان کو میگا پروجیکٹ دے سکے یہ موجودہ انتظامیہ کے تعاون سے ہی ممکن ہوگا ایڈمنسٹریٹر طارق حسین مغل نے ان کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم شروع کی ہوئی ہے جس کے لئے کسی بھی قسم کا اضافی بجٹ استعمال نہیں کیا جائے گا تمام تر مشینری کو ان روڈکیا جارہا ہے وسائل سے زیادہ مسائل ہیں لیکن اس کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں کبھی پچھے نہیں ہٹے تمام تر منتخب نمائندے اور موجودہ انتظامیہ ملکر اہلیان کے لئے سہولیات کے حوالے سے کام کرینگے جادہ کی چھڑی نہیں ہمارے پاس لیکن جو کام کیئے ہیں اس کے دورس نتائج جلد بر آمد ہونگے انشاء اﷲ مشترکہ کاوشوں ضلع ملیرمیں واقع ہر یونین کونسل کو مثالی بنائے گئے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :