مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرمیں راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہے‘خواجہ محسن رفیق

بدھ 9 مارچ 2016 12:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع ہٹیاں بالا خواجہ محسن رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرمیں راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہے۔ 2016کے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔مسلم لیگ ن ہی کشمیریوں کی نجات دہندہ جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں عوام کا بدترین استحصال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر ہی کشمیر یوں کے حقیقی لیڈر ہیں۔ پورے آزادکشمیر کے عوام کو ان پر اعتماد ہے اور انکی دوٹوک پالیسیوں کیوجہ سے عوام میں انکو بے حد پذیرائی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسوقت عوام کی امیدوں کا مرکز صرف مسلم لیگ ن ہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف بھی کشمیریوں کیساتھ والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں جس کا ثبوت ان کی طر ف سے لاتعداد میگا پراجیکٹس ہیں جو انہوں نے کشمیری عوام کے لیے دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :