کوٹلی‘تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو کچل ڈالا‘ ایک موقع پر جاں بحق‘ دوسرا شد زخمی

بدھ 9 مارچ 2016 12:47

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو کچل ڈالا ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شد زخمی- تفصیلات کے مطا بق پولیس چوکی قمروٹی کی حدود کھڈ گوجراں کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹالی نمبرLES/3548جسے محمد یعقوب نامی ڈرائیور چلا رہا تھا نے کھڈ گوجراں کے مقام پر کوٹلی کی طرف آنے والے موٹر سائیکل دو بھائیوں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد ظہیر ولد محمد شبیر موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھا ئی حمزہ شدید زخمی ہو گیا پولیس چوکی قمروٹی نے ،این این آئی،،کو بتایا ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کر کے ٹریکٹر ٹرالی ضبط کر کے ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر کے تلاش شروع کر دی-

متعلقہ عنوان :