سعودی عرب ، موبائل کے کاروبار سے غیرملکیوں کی بے دخلی کا فیصلہ
فیصلے کا مقصد مذکورہ پیشے میں کام کرنے کے خواہشمند سعودی مرد و خواتین کیلئے مواقع پیدا کرنا ہے،سعودی وزارت محنت
بدھ 9 مارچ 2016 19:51
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) سعودی عرب کے وزیر محنت ڈاکٹر مفرج بن سعد الحقبانی نے مملکت میں موبائل کی فروخت اور مرمت کے پیشے کو سعودی مرد و خواتین شہریوں کے لیے مخصوص کردیا ہے۔سعودی اخبار نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ متن کے مطابق مذکورہ پیشے سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف حلقوں کو یکم جمادی الثانی 1437 ھجری سے چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
متعلقہ سہولت کاروں کو پابند کیا گیا ہے کہ تین ماہ کے اندر یکم رمضان سے موبائل کی فروخت اور مرمت کے پیشوں میں کم از کم 50 فی صد مقامی شہریوں کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے اور پھر یک ذوالحجہ سے یہ شرح پوری 100 فی صد تک پہنچا دی جائے۔وزارت محنت نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد مذکورہ پیشے میں کام کرنے کے خواہش مند سعودی مرد اور خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے اس لیے کہ ان سرگرمیوں کے ذریعے معقول آمدنی اور ملازمت کا استحکام فراہم ہوتا ہے ساتھ ہی سیکورٹی، سماجی اور اقتصادی اہمیت کے سبب ان پیشوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.